مودی حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر مسلم کانفرنس پر پابندی کی مذمت
اسلام آباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںو کشمیر شاخ نے جموں و کشمیر مسلم کانفرنس پر بھارت کی ہندوتوا حکومت کی طرف سے پابندی عائد کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنمائوں زاہد صفی اور عدیل مشتاق وانی نے اسلام آباد میں جاری اپنے بیانات میں مودی حکومت کی طرف سے سیاسی تنظیموں پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس اقدام سے بھارت کی ہندوتوا حکومت کے کشمیر اور امن دشمن اور نام نہاد جمہوری ایجنڈے کی عکاسی ہوتی ہے ۔ حریت رہنمائوں نے کہاکہ بھارتی حکومت جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت سیاسی تنظیموں پر پابندی عائد کرکے انصاف، آزادی اور امن کی حمایت کرنے والی آوازوں کوخاموش نہیں کراسکتی ۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کو کالعدم قراردیدیا ہے ۔