مقبوضہ جموں و کشمیر

شاہ رخ خان کے بیٹے کے بارے میں بیان پر محبوبہ مفتی کے خلاف پولیس میں شکایت درج

mehbooba

سرینگر11اکتوبر (کے ایم ایس)
نئی دلی کے ایک وکیل نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ ور غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے اس بیان کے شاہ رخ خان کے بیٹے کو اس کے نام کے ساتھ خان جڑا ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے کیخلاف مقدمہ درج کرایا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ چار کسانوں کے قتل میں ملو ث بھارتی وزیر کے بیٹے کی گرفتاری کی بجائے بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے کوگرفتار کرلیاگیا ہے کیونکہ ان کے نام کے ساتھ خان جڑا ہوا ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ میں یہ بھی کہاتھا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ بی جے پی اپنے ووٹ بینک بڑھانے کیلئے مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے ۔ ان کے اس ٹویٹ کے خلاف نئی دلی کے ایک وکیل نے ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ محبوبہ مفتی کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاجانا چاہیے کیونکہ ان کابیان اشتعال انگیز ہے جس کا مقصد بدامنی پیدا کرنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button