مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں میں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کا احتجاجی مظاہرہ

 

جموں 12اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے روزانہ اجرت کی بنیاد پر کام کرنے والے سینکڑوں مزدوروں نے جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محکمہ کے سینکڑوں مزدوروں نے چیف انجینئر کے دفتر کے باہر جمع ہو کر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مزدوروں نے اپنے صدردیپک گپتا کی قیادت میں گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ ان کاکہناتھا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے انہیں اور ان کے خاندانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ان میں سے بہت سے مزدوں کو فاقہ کشی کا سامنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button