مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیر کی روایتی ہائوس بوٹ انڈسٹری کو شدید مالی مشکلات کا سامنا

سرینگر05 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کانگریس کے سینئر لیڈر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ کشمیر کی روایتی ہائوس بوٹ انڈسٹری کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے اورہائوس بوٹ مالکان تنگدستی کاشکار ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پروفیسر سیف الدین سوز نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ وہ اس بات پر انتہائی دکھی ہیں کہ کشمیر کی روایتی ہائوس بوٹ انڈسٹری کو انتہائی برے حالات کا سامنا ہے۔ مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے ہائوس بوٹ مالکان کوشدید معاشی مشکلات کاسامنا ہے اور مہلک کورونا وبا سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔
ادھرضلع بارہمولہ ضلع کے علاقوں سوپور اور اوڑی کے لوگوں نے پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دنوں سے انہیں پینے کاپانی دستیاب نہیں ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ وہ اس بارے میں باربار متعلقہ حکام کی توجہ مبذول کراچکے ہیں تاہم ابھی تک کوئی عملی اقدام نہیں کیاگیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button