لیگل فورم فار کشمیر کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں سالانہ رپورٹ جاری
اسلام آباد03فروری(کے ایم ایس )
لیگل فورم فار کشمیرنے غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میںاپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے سال 2022کے دوران کم از کم 181 آزادی پسندوں اور 45 شہریوں کو ماورائے عدالت شہید کیا۔اس عرصے کے دوران بھارتی فوج اورپیراملٹری اہلکاروں کی طرف سے کم از کم 199 تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں کیں ۔ ان کارروائیوں کے دوران تقریبا 212 شہریوںکی املاک کونقصان پہنچایاگیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 میں صحافیوں کو بھارتی حکام کی طرف سے پابندیوں، دھمکیوں اور ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔آزادی صحافت پرقدغن عائد کر نے کیلئے قابض انتظامیہ نے گزشتہ سال15 جنوری کو کشمیر پریس کلب پر بھارتی فوج کے حمایت یافتہ صحافیوں کے ایک گروپ کے ذریعہ قبضے کرلیاگیا۔ اس گروپ کے ارکان نے زبردستی پریس کلب میں داخل ہوکر سرکاری مہریں اور لیٹر ہیڈ قضے میں لے لئے ۔