خصوصی دن

کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں

images (2)سرینگر: کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں جسکا مقصد دنیا کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ بھارت نے ان کے مادر وطن پر غیر قانونی طورپر اور ان کی خواہشات کے برعکس قبضہ کر رکھا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوم سیاہ منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے ۔ 27 اکتوبر 1947 کو جموںوکشمیر پر بھارتی فوج کی جارحیت اور نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے 5 اگست 2019 کومقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی مذمت کے لیے آج آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں احتجاجی مارچ، ریلیاں اور سیمینار منعقد کیے جا رہے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ اور سینئر رہنمائوں شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان نے نئی دلی کی تہاڑ جیل سے جاری اپنے پیغامات میں کشمیریوں سے کہاہے کہ وہ حریت کانفرنس کی اپیل پر ہڑتال اور یوم سیاہ منا کر دنیا کو ایک واضح پیغام دیں کہ وہ بھارتی تسلط سے آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں مزید پوسٹرزچسپاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں سے ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں نے 27 اکتوبر 1947 کوتقسیم برصغیر کے فارمولے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر حملہ کرکے کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس اس پر غیر قانونی طورپرقبضہ کرلیاتھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button