خصوصی دنیوم یکجہتی کشمیر

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ملک بھر میں ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد

اسلام آباد5فروری(کے ایم ایس)سیاسی جماعتوں کے کارکنوں، مذہبی تنظیموں، سرکاری افسرون، انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نےآج ملک بھرمیں جلسوں اور ریلیوں کا اہتمام کرکے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
شرکا ء نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے وادی کشمیرمیں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے اور کشمیریوںکو غیر انسانی کرفیو، نظر بندیوں اور چھاپوں سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا۔ اسلام آباد میں سیاسی کارکنوں، انسانی حقوق کے اداروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے ریلی کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے بھارت پر زوردیاکہ وہ کشمیری عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیری بھائیوں کو ان کا حق خودارادیت ملنے تک ان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے۔ اس دوران کوہالہ اور پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے دیگر اہم مقامات پر انسانی زنجیریں بنائی گئیں۔ کراچی میں یکجہتی کشمیر ریلی میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کے ساتھ ساتھ پولیس سربراہ نے بھی شرکت کی۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کشمیری عوام سات دہائیوں سے بھارتی قبضے کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور ان کی جدوجہد کے جلد نتائج برآمد ہوں گے۔ یوم یکجہتی کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مظلوم کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی بھرپور حمایت کے اظہار کے لیے منایا جاتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button