27اکتوبرمقبوضہ کشمیراوردنیابھر میں مقیم کشمیریوں کیلئے یوم سوگ ہے : آسٹریلوی سینیٹر
اسلام آباد 27 اکتوبر (کے ایم ایس)
آسٹریلوی سیاست دان اور سینیٹر ڈیوڈ مارٹن شوبریج نے کہا ہے کہ آج 27اکتوبر کو جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی تسلط کو 75 سال مکمل ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینیٹر ڈیوڈ شوبریج نے جو آسٹریلین گرینز کے رکن ہیں ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ 27اکتوبر 1947کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں بھارتی قابض فوج کی طرف سے کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبانے کیلئے املاک کی تباہی سمیت انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن کشمیریوں کی طرف سے درست طور پر یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے کیونکہ یہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری تارکین وطن کیلئے یوم سوگ ہے۔
https://www.facebook.com/watch/?extid=WA-UNK-UNK-UNK-AN_GK0T-GK1C&v=486271616761283