مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کی کوششیں، مشرف تنازعہ کشمیر کو حل کرنا چاہتے تھے: پی ڈی پی

سرینگر06فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف مہم مقامی لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے اور علاقے میں آبادی کے تناسب کو بڑے پیمانے پر تبدیل کرنے کی ایک اور کوشش ہے۔
پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پرویز مشرف جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل چاہتے تھے۔تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے ان کے اور اس وقت کے بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی طرف سے شروع کیے گئے اعتماد سازی کے تمام اقدامات کو ختم کر دیا ہے، پھر بھی جنگ بندی جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button