بھارت

ہنڈنبرگ کی رپورٹ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، اڈانی گروپ کیخلاف تحقیقات ہونی چاہئیں،کانگریس

نئی دلی11فروری(کے ایم ایس)بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں حزب اختلاف کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ اڈانی گروپ کے باے میںامریکی فرم ہنڈنبرگ ریسرچ کی رپورٹ سے متعلق پورے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
ادھیر رنجن نے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سے مطالبہ کیا کہ حکومت کے پاس انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جیسا ادارہ ہے جو اس معاملے کی بھی تحقیقات کر سکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جس طرح سے اڈانی گروپ کے حصص کی قیمتیں گری ہیں اس کے پیش نظراس بات کی تحقیقات ہونی چاہئیں کہ لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیاکی طرف سے اس گروپ میں کی گئی سرمایہ کاری خطرے میں تو نہیں پڑ چکی ہے ۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ ایل آئی سی اور ایس بی آئی میں جمع ہزاروں کروڑوں کا عوامی پیسہ اڈانی گروپ میں لگایا گیا ہے ، ہنڈنبرگ کی رپورٹ کے بعد اس گروپ کے شیئر کی قیمتوں میں گراوٹ کیوجہ سے عوام کا پیسہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔
یاد ہے کہ بھارتی بزنس ٹائیکون اڈانی وزیر اعظم نریندر مودی کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیںاور بی جے پی حکومت انکی بھر پور سرپرستی کر رہی ہے ۔ہنڈنبرگ نے اپنی رپورٹ میں اڈانی پر تجارتی معاملات میں فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزامات لگائے ہیں.

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button