بھارت

ہم بھارت سے سکھ رہنما کے قتل کی ناکام سازش کی تحقیقات کا فوری نتیجہ اور احتساب چاہتے ہیں: امریکی حکام

واشنگٹن:امریکی حکام بھارت پر دبائو ڈال رہے ہیں کہ وہ امریکہ میں ایک سکھ رہنماکے خلاف قتل کی ناکام سازش میں بھارتی اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرکے قصورواروں کو سزادے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک بھارتی انکوائری کمیٹی نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ کیا تاکہ بھارت کی اپنی تحقیقات پر امریکی حکام سے بات چیت کی جا سکے۔ امریکی محکمہ انصاف کاکہنا ہے کہ ایک بھارتی انٹیلی جنس اہلکار نے گزشتہ سال گروپتونت سنگھ پنن کو قتل کرنے کے منصوبے کی ہدایت دی تھی۔ایک امریکی عہدیدارکے مطابق امریکی حکام نے اپنے بھارتی ہم منصبوں سے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں سکھ کارکن کے خلاف قتل کی ناکام سازش کی تحقیقات کا فوری نتیجہ اور مزید احتساب چاہتے ہیں۔ امریکی اہلکار نے کہا کہ ان کی حکومت بامعنی احتساب کی خواہاں ہے اور اس نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے تحقیقاتی عمل کو تیز کرے۔ اہلکار نے بتایاکہ ہم نے واضح طور پر بتایا ہے کہ امریکی حکومت اس وقت تک مطمئن نہیں ہوگی جب تک یہ نظر نہ آئے کہ بامعنی احتساب ہواہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز نے کہا کہ بھارتی حکام کے نام واشنگٹن کا پیغام پہلے رپورٹ نہیں ہواتھا۔گزشتہ ہفتے فرد جرم سے پتہ چلا ہے کہ امریکہ نے وکاس یادو پر الزام لگایا ہے جسے بھارت کی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ”را” کا ایک سابق افسرقراردیاگیا ہے جس نے نیویارک شہر میں گروپتونت سنگھ پنن کے خلاف سازش کی ہدایت دی تھی۔ فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ وکاس یادو نے مئی 2023سے شروع ہونے والی سازش کی منصوبہ بندی کی اور اس کے لئے بھارت اور بیرون ملک دیگر لوگوں کے ساتھ مل کرکام کیا۔گرپتونٹ سنگھ پنن نے کہا کہ یادو ایک عام سپاہی ہے جسے بھارت کے اعلیٰ حکام نے قتل کی منصوبہ بندی کا کام سونپا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button