APHC-AJK

کل جماعتی حریت کانفرنس اور لیگل فورم فار کشمیرکی طرف سے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کیلئے ہنگامی امداد

 

اسلام آباد 14فروری (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس اور لیگل فورم فار کشمیرنے ترکیہ اور شام کی امداد اور بچائو کی کارروائیوں کیلئے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کی جانب سے ہنگامی امداد کی پہلی کھیپ بھجوائی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں دونوں تنظیموں کے رہنمائوں نے ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام محمد صفی نے سید علی گیلانی ریسکیو اینڈ ریلیف آرگنائزیشن کا تعارف کراتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر کے عوام ترکیہ اور شام میں اپنے بھائیوں کے دکھ درد کو بخوبی سمجھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہمارے پاس اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے زیادہ وسائل نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم پہلے ہی امداد بھیج چکے ہیں ۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حریت کانفرنس نے لیگل فورم فار کشمیر کے ساتھ مل کر زلزلہ زدہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لوگ بشمول کشمیری طلباپہلے ہی ترکیہ میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button