قابض انتظامیہ کی سرکاری ملازمین کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت
سرینگر 18فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے انتظامی سیکرٹریوں کو سرکاری ملازمین کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر باقاعدگی سے نظر رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری کے انڈر سیکریٹری کے ذریعے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ کچھ سرکاری ملازمین حکومت کی پالیسیوں پر کھلے عام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز وغیرہ پر تنقیدکررہے ہیں۔اس سلسلے میں چیف سیکرٹری نے تمام انتظامی سیکرٹریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا نیٹ ورکس کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور سوشل میڈیا پر حکومتی پالیسیوںپر تنقیدکرنے والے ملازمین کی نشاندہی کریں اور ان کو نوٹس جاری کریں۔ حکمنامے میںکہا گیا ہے کہ جنرل یڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اس سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کرے گا۔