مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کشمیریوں کی جائز جدوجہد کو کچلنے کے لیے جابرانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے: ڈی ایف پی 

DFP

سرینگر:غیرقانونی طوپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی جائز جدوجہد کو کچلنے کے لیے بھارت کی جابرانہ پالیسی کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں جموں وکشمیر پر بھارت کے جابرانہ قبضے کو خطے میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ تنازعہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی سلامتی  کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ترجمان نے کہا کہ قابض حکام مقبوضہ علاقے میںغیر کشمیریوں کو آباد کرکے اور انہیں وادی میں زمینیں اور جائیدادیں خریدنے میں سہولت فراہم کرکے خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا بی جے پی حکومت نے اپنے منصوبوںکو پورا کرنے کے لیے مقبوضہ جموں وکشمیر کو مکمل طور پر غیر کشمیری بیوروکریٹس کے حوالے کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کو نوکریوں سے برطرف کیاجارہا ہے اوران کی تذلیل کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں نظربند کشمیری سیاسی قیدیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نظربندوں کو بنیادی سہولیات کے بغیر کال کوٹھریوں میں رکھا جارہا ہے۔انہوں نے بھارت کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کو ایک جائز سیاسی جدوجہد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی سامراجی حکومت کشمیریوں کو دبانے کے لیے جابرانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button