مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت اور پاکستان تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات شروع کریں، آغا حسن الموسوی

agaسرینگر21 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بھارت اور پاکستان کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے مذاکرات شروع کریں تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بڈگام میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے اور بھارت کو اس کا مثبت جواب دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے شروع کئے گئے کسی بھی مذاکراتی عمل کی حمایت کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگربھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری سے خطے میں سازگار ماحول پیدا ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button