کنن پوشپورہ واقعہ نام نہاد بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر ایک بدنما دھبہ ہے، حریت رہنما
سرینگر22 فروری(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما انجینئر ہلال احمد وار نے کہا ہے کہ کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری کا المناک واقعہ نام نہاد بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر ایک بدنما دھبہ ہے۔
ہلال احمد وار نے سرینگر میںجاری ایک بیان میںکہا کہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں آج سے بتیس برس قبل پیش آنے والے اس المناک وقعے کی کربناک یادیں کشمیریوںکے ذہنوں میں ابھی تک تازہ ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اس شرمناک واقعے کے مجرم بھارتی فوجیوں آزادانہ گھوم رہے ہیں جبکہ متاثرہ خواتین میں سے کئی انصاف کی دہائی دیتے دیتے دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں۔
انجینئر ہلال احمد وار نے عالمی عدالت انصاف پر زور دیا ہے کہ وہ اس گھناو¿نے جرم کے مجرم بھارتی فوجیوں کو سزا دلانے کے لیے کردار ادا کرے۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنماﺅں زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ اور فریدہ بہن نے بھی اپنے بیانات میں کنن واقعے کی متاثرہ خواتین کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی فوجی کشمیری خواتین کی بے حرمتی کو بڑے پیمانے پر ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی فوجیوںنے مقبوضہ علاقے میں مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں جس پر عالمی برادری کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے۔