مقبوضہ جموں و کشمیر

سری نگر کی عدالت نے فاروق عبداللہ کو 27اگست کو طلب کرلیا

farooq

 

سرینگر23جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کی ایک عدالت نے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کو جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں مالی بے ضابطگیوں سے متعلق کیس میں طلب کرلیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرینگر نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں منی لانڈرنگ کے کیس میں فاروق عبداللہ اور دیگر کے خلاف درج کی گئی شکایت پر 27اگست کو طلب کیا۔وہ 2001سے 2012 تک جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر تھے اور بھارتی تحقیقاتی ادارے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی)اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ2004اور 2009کے درمیان ایسوسی ایشن میں مالی بدعنوانیوںکی تحقیقات کررہے ہیں۔ای ڈی نے پہلے ہی 21کروڑ روپے سے زیادہ کی جائیداد ضبط کر لی ہے جس میں فاروق عبداللہ کے 11.86کروڑ روپے کے غیر منقولہ اثاثے بھی شامل ہیں۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button