مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:قائداعظم، وزیر اعظم عمران خان ، جنرل قمر باجوہ کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں
سرینگر04 فروری (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قائد اعظم محمد علی جناح، وزیراعظم پاکستان عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں۔
یہ پوسٹر 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں چسپاں کیے گئے ہیں جو ہر برس پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر میں منایا جاتا ہے۔ مقبوضہ وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں لگائے جانے والے پوسٹروںمیں درج تحریر میں تنازعہ کشمیر کو تمام عالمی فورموں پر موثر طریقے سے پیش کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا گیا ۔پوسٹروں کے ذریعے بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔