مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض انتظامیہ نے مزید تین عمارتوں کو سب جیل قراردیا

سرینگر 24 اگست (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے مزید تین عمارتوں کو سب جیل قراردیا ہے کیونکہ علاقے کی تمام جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایک مقامی نیوز ایجنسی کشمیر نیوز آبزرورنے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کچھ دستاویزات تک رسائی حاصل کی ہے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ قابض انتظامیہ نے جنوبی کشمیر میں دو اور شمال کشمیر میں ایک عمارت کو سب جیل قراردیا ہے۔ مقبوضہ جموںوکشمیر کے محکمہ داخلہ نے اتنی ہی تعداد میں عمارتوں کو سب جیل قراردینے کے لئے29 جولائی 2021 کو پرزنرز ایکٹ مجریہ1900 کے تحت تین الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کئے تھے۔ دستاویزات کے مطابق محکمہ داخلہ نے شمالی کشمیر میںبائز پہاڑی ہوسٹل کپوارہ کو سب جیل قراردیا ہے۔اسی طرح محکمے نے جنوبی کشمیرمیںضلع اسلام آباد کے علاقے کہری بل مٹن میں آرمڈ پولیس کمپلیکس کو سب جیل قراردیا ہے۔ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ جنوبی کشمیر میں پولیس سٹیشن کلگام کے احاطے میں موجود ایک عمارت کو بھی سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیرباالخصوص وادی کشمیرکی تمام جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button