مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں: پولیس نے مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی سے روکنے کیلئے کئی سیاسی و سماجی رہنما نظر بند کر دیے

palestineجموں:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے آج کئی سیاسی و سماجی رہنماﺅں کو اسرائیلی جارحیت کاشکار مظلوم فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی سے روکنے کے لیے نظر بند کر دیا۔
سیاسی و سماجی راہنماﺅں کو جموں ، سانبا اور کٹھوعہ اضلاع میں نظر بند کیا۔ اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کی کال سیاسی و سماجی تنظیموں کے اتحاد ”یونائیٹڈ پیس الائنس“ نے دی تھی ۔ تنظیم نے لوگوں کو مظاہرے کیلئے جموں کے مہاراجہ ہری سنگھ پارک میں جمع ہونے کیلئے کہا تھا ۔مظاہرے کے حوالے سے جموں ، سانبا اور کٹھوعہ اضلاع میں پوسٹر بھی چسپاں کیے گئے تھے۔تاہم بھارتی پولیس نے مظاہرے کو ناکام بنانے کیلئے جموں، سانبا اور کٹھوعہ اضلاع میں تنظیم کے کئی رہنماﺅں اور کارکنوں گرفتار کرلیا۔ نظر بند کیے جانے والے لوگوں میں یونائیٹڈ پیس الائنس کے چیئرمین شاہد سلیم ، شیخ عبدالرحمان، آئی ڈی کھجوریا، سباش مہتا، سکھدیو سنگھ اور دیگر کئی رہنما او رکارکن شامل تھے۔ نظر بند لوگوں کو آج شام رہا کیا۔
میر شاہد سلیم نے رہائی کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ جمعہ کے روز رات دیر گئے پولیس حرکت میں آگئی اور مظاہرے کی پوری آرگنائزنگ کمیٹی کو گرفتار کر لیا۔ انہوںنے کہا کہ تمام گرفتار رہنماﺅں کو آج (ہفتہ ) شام رہا کیا گیا۔ انہوں نے پولیس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے حق و صداقت کی آوازوں کو ہرگز دبایا نہیں جاسکتا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button