کشمیری تارکین وطن

مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کے تناسب میں تبدیلی سے کشمیریوں کا حق خودارادیت متاثر نہیں ہو گا، عبدالمجید ترمبو

جنیوا06مارچ(کے ایم ایس)
جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس کے موقع پرانٹرنیشنل ہیومن رائٹس آف امریکن مینارٹیز کے زیراہتمام ایک تقریب منعقد کی گئی ۔
”خود ارادیت اور انسانی حقوق ”کے عنوان سے تقریب میں سول سوسائٹی اور غیر سرکاری تنظیموں کے ارکان، ماہرین تعلیم اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔تنظیم کے لیڈربیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے اجلاس کی نظامت کی جبکہ دیگر شرکاء میں مساوات اور جمہوری بین الاقوامی نظام کے فروغ کے پہلے آزاد ماہر اور جنیوا سکول آف ڈپلومیسی اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز کے وزیٹنگ پروفیسر الفریڈ ڈی زیاس ،مقامی لوگوں اور اقوام کے اتحاد اور الاسکا ڈکلیئریشن کے چیئرمین سفیر رونلڈ بارنس،فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی کارکن رانیہ ماڈی نے بذریعہ ویڈیولنک اورماکینی یونیورسٹی کے قانون کے ریسرچ پروفیسر پروفیسر کرٹس ڈوئبلر شامل تھے۔بیرسٹر ترمبو نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہاکہ در اصل حق خود ارادیت کا مطلب ہے کہ لوگ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریںاور اپنی شناخت کے مطابق زندگی گزار سکیں۔انہوں نے واضح کیاکہ حق خود ارادیت کے ذمہ دار اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک ہیں جنہیں اس ناقابل تنسیخ حق کو تسلیم کرنا اور اسے فروغ دینا چاہیے۔انہوں نے بھارت کی قوم پرست حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کی تمام تر کوششوں کے باوجود یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ جموں، کشمیر اور لداخ پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیںاورکشمیری عوام کے حق خود ارادیت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا ۔پروفیسر الفریڈ ڈی زیاس نے واضح کیا کہ حق خودارادیت دینا ہر ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ بین الاقوامی کنونشن برائے شہری اور سیاسی حقوق کے آرٹیکل 1 ، بین الاقوامی معاہدہ برائے اقتصادی وسماجی اور ثقافتی حقوق اور اقوام متحدہ کا چارٹرکے تحت منصفانہ رائے شماری کے ذریعے لوگوں کو انکا حق خودارادیت فراہم کرے ۔انہوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کا حوالہ بھی دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button