6نومبر عظیم کشمیری شہداء کا دن ہے ، کشمیر کمیٹی جدہ
مکہ مکرمہ:
کشمیر کمیٹی جدہ اور جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز کے عہدیداران نے کہاہے کہ6نومبر عظیم شہدا کا دن ہے اور اس دن ڈوگرہ سامراج نے بے گناہ کشمیریوں کی نسل کشی کی تھی ۔ان خیالات کا اظہار کشمیر کمیٹی جدہ کے صدرمسعود احمد پوری، جموں و کشمیر کمیونٹی کے چیئرمین سردار وقاص اوردیگر نے یوم شہداء جموں کے موقع پرمکہ مکرمہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ڈوگرہ راج کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ 7دہائیوں سے کشمیریوں کی شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے اور کشمیریوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنے لہوسے آزادی کی شمع کو روشن کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب جموں و کشمیر کے عوام بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے ۔اس موقع پر محمدعامل عثمانی، سردار محمداقبال یوسف ، نصراقبال سردار خان، عامر غنی میر ، جان گلزار ، شریف زمان ، ڈاکٹرعارف خورشید ، فضل الرحمن میمن ، چودھری خورشید متیال ، عبداللطیف عباسی ، انجینئر عارف مغل ، کامران انور بیگ ، سردار محمد اشفاق چوہدری ، سردار اقبال ، چوہدری معروف حسین ، سردار مہتاب سرور ، راجہ شمروز ، راجہ ریاض ,راجہ معروف اختر ، پیرزادہ وحید خاکسار ، انجنیئر نعمان تصدق ، سردار مصطفی خان ، اور دیگر بھی موجود تھے ۔