بھارت

نئی دلی :”خواتین ریزرویشن بل “کی منظور ی کیلئے بھوک ہڑتال

 

نئی دلی10مارچ(کے ایم ایس) بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں بھارت راشٹرا سمتی کی رہنما کے کویتا کی قیادت میں بڑی تعداد میں خواتین نے زیر التو” خواتین ریزرویشن بل“ کی پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے ایک روزہ بھوک ہڑتال کی۔
سیاست میں خواتین کی نمائندگی کے تناسب میں افاضے کیلئے یہ بل گزشتہ 27برس سے زیر التوا ہے۔کے کویتا نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تیز رفتار ترقی کیلئے سیاست میں خواتین کی نمائندگی کے تناسب میں اضافہ ناگزیر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس حوالے سے ایک طویل عرصے سے پارلیمنٹ میں زیر التوا بل انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کی منظو ری ضروری ہے۔
دریں اثنا کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے (سی پی آئی ایم) کے قائد سیتا رام یچوری نے بھی مودی حکومت سے خواتین تحفظات بل کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button