بھارت

بھارتی مصالحوں میں کینسر پیدا کرنیوالے مواد کی موجودگی کی وجہ سے عالمی سطح پر پابندی عائد

indian items maslaاسلام آباد :
بھارتی مصالحوں میں کینسر پیدا کرنیوالے مواد کی موجودگی کی وجہ سے عالمی سطح پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کینسر کا باعث بننے والے ایتھائلین آکسائیڈنامی زہریلے کیمیکل کی موجودگی کی وجہ سے سنگاپور ،مالدیپ اور ہانگ کانگ نے بھارتی مصالحہ جات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حال ہی میں ہانگ کانگ فوڈ سیفٹی سینٹر نے بھی متعدد بھارتی مصالحہ جات کمپنیوں کو ایتھائلین اکسائیڈکی موجودگی کی وجہ سے وارننگ دی تھی۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران یورپین یونین فوڈ سیکورٹی اتھارٹی نے 500 سے زائد بھارتی مصالحہ جات پر پابندی عائد کی ہے ۔ صرف بھارتی مصالحہ جات ہی نہیں بلکہ میوے، ڈرائی فروٹ اور کھانے پینے کی دیگر اشیا کوبھی عالمی سطح پر غیر معیاری قراردیاجاچکا ہے ۔بھارتی فارماسوٹیکل کمپنیاں بھی غیر معیاری ادویات کی وجہ سے عالمی سطح پر بدنام ہیں۔ رواں سال فروری میں بھارت کی جانب سے ازبکستان بھیجے گئے کھانسی کا سیرپ پینے سے 68 بچوں کی موت واقع ہوگئی تھی ۔تحقیقات کے مطابق کھانسی کے شربت میں ایتھائلین گلائکول کی غیر معمولی مقدار پائی گئی تھی۔ بھارت اتنے مسائل سے دوچار ہونے کے باوجود مودی سرکار اپنے انتہا پسندانہ مذموم سیاسی مقاصد کی تکمیل میں مصروف ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button