بھارت

پنجاب:اجنالہ میں پولیس کے ساتھ سکھ لیڈر کے حامیوں کی جھڑپیں،صورتحال کشیدہ

چندی گڑھ24فروری (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر کے قصبے اجنالہ میں خالصتان تحریک کے رہنما اورتنظیم” وارث پنجاب دے ”کے سربراہ امرت پال سنگھ کے حامیوں کی بھارتی پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تلواریں اور بندوقوں سے لیس امرت پال سنگھ کے ہزاروںحامیوں نے اجنالا پولیس اسٹیشن کا گھیرائو کیا ۔اجنالہ اور اسکے نواحی علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہے ۔مظاہرین کی جانب سے پولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹانے اور اجنالہ پولیس اسٹیشن پر دھاوا بولنے سے تین پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ضلع روپڑ کے گائوں سلیم پور کے رہائشی وریندر سنگھ کی شکایت پر 17فروری کو امرت پال سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا تھا۔ اجنالہ پولیس اسٹیشن میں6افراد اور 20نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی۔ایف آئی آر میںامرت پال سنگھ، پمپل پریت سنگھ، بکرم جیت سنگھ، کلونت سنگھ، گرپریت سنگھ اور فوجی رانڈے پنڈ والا کے نام شامل کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button