مقبوضہ جموں و کشمیر

فاروق عبداللہ ،محبوبہ مفتی کی سروسزسلیکشن بورڈ کے خلاف شمع بردار مارچ میں شرکت

جموں12مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی سمیت کئی سیاسی رہنمائوں نے جموں شہر میں سروسز سلیکشن بورڈ کے خلاف شمع بردار مارچ میں شرکت کی۔
سرکاری نوکریوں کے ہزاروں خواہشمند جموں شہر کے رنبیر لائبریری چوک پر جمع ہوئے اورجموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔مظاہرین نے حکام کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایپٹیک کمپنی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کیا جائے اور صاف ستھری شہرت والی کمپنی سے امتحان کرایا جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکام ایک بلیک لسٹڈ کمپنی کے ذریعے امتحانات منعقدکراکے ان کا مستقبل دائو پر لگا رہے ہیں۔ اس موقع پر فاروق عبداللہ نے بیروزگار نوجوانوں کی آواز کو دبانے پر حکام پر تنقید کی اور جے کے ایس ایس بی سے مطالبہ کیا کہ وہ بھرتی کے امتحانات کے انعقاد کے لیے بلیک لسٹ کمپنی اپٹیک کے ساتھ معاہدہ منسوخ کرے اور کسی بے داغ کمپنی کے ذریعے امتحانات منعقد کرائے۔ بعد ازاں محبوبہ مفتی بھی اپنے حامیوں کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوئیں اور کینڈل مارچ کے دوران ان کے ساتھ چلیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button