مقبوضہ جموں و کشمیر

این آئی اے اب جماعت اسلامی کی نچلی قیادت کے خلاف کارروائی کرے گا

JI

سرینگر26 ستمبر (کے ایم ایس) بھارت کا بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارہ این آئی اے اب غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جماعت اسلامی کی دوسرے نمبر کی قیادت کے خلاف کارروائی کرنے جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس سے قبل 8 اگست کو این آئی اے نے مقبوضہ علاقے کے 14 اضلاع میں جماعت اسلامی کے رہنماوں اور کارکنوں کے گھروںاوردفاتر سمیت 56 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ایک خبررساں ادارے کے مطابق اگلے ہفتے کسی بھی وقت پورے جموں و کشمیر میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور ان کے حامیوں کے گھروں پر چھاپوں اورتلاشی کی کارروائیوں کا نیاسلسلہ شروع ہوگا۔جماعت اسلامی کے خلاف مزید کارروائی کا مقصد اس کے تمام مالیاتی چینلز کو بند کرنا ہے۔بھارتی وزارت داخلہ نے 2019ءمیں مقبوضہ جموںوکشمیر میں حریت پسند قیادت کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے جماعت اسلامی پر پابندی عائد کر دی تھی۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button