مقبوضہ جموں و کشمیر

منوج سنہا کی انتظامیہ عوام کے لیے نہیں بلکہ وزیر اعظم کے دفتر کو خوش کرنے کے لیے ہے: عمر عبداللہ

سرینگر18مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں بی جے پی کی موجودہ حکومت عوام کے لیے نہیں بلکہ بھارتی وزیراعظم کے دفتر کو خوش کرنے کے لیے ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے کولگام میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا انتظامیہ کی نالائقی ہے جو بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک جعلی عامل کو خوش کرنے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اس طرح کا چوتھا واقعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سنا ہے کہ تین آدمی پہلے ہی وادی کے مختلف مقامات پر روانہ ہو چکے ہیں۔کتنی نالائق ہے یہ حکومت؟ عمرعبداللہ نے کہاکہ ایک جعلی عامل کو سیکورٹی فراہم کی گئی، اس نے افسروں کی میٹنگ کی صدارت کی اورضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میںکنٹرول لائن کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ ایک جعلی عامل کو خوش کرنے میں مصروف ہے۔ یہ حکومت عوام کے لیے نہیں ہے بلکہ وزیر اعظم دفتر کو خوش کرنے کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی موجودہ حکومت اور منتخب حکومت میں یہی فرق ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button