بھارت

مدھیہ پردیش :بی جے پی حکومت میں 17 ہزار نوجوانوں نے خودکشی کی

 

بھوپال 24مارچ (کے ایم ایس ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )کے اٹھارہ سالہ دور حکومت میں 17ہزار نوجوان نے خود کشی کی ہے۔
کانگریس کا کہنا ہے کہ خود کشی کرنے والوں میں 10ہزار سے زائد طلباءاورتقریباً 7ہزار نوجوان شامل ہیں۔ کانگریس نے کہا کہ بی جے پی حکومت گزشتہ تین برسوں صرف 21ملازمتیں ہی پیدا کر سکی جبکہ 37لاکھ سے زائد خواندہ نوجوانوں او ایک لاکھ سے زائد غیر تربیت یافتہ نوجوانوں نے ملازمتوں کے لیے درخواستیں دیں۔
یوتھ کانگریس کے صدر وکرانت بھوریا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے 2003 میں حکومت تشکیل دی اور ٹھیک ایک سال بعد 2004میں پی ایم ٹی امتحان بدعنوانی معاملہ سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے تحت افسران اور طاقتور سیاسی رہنماﺅں کا ایک مضبوط گٹھ سرکاری ملازمتوں کے لیے بھرتی کے امتحان سے متعلق بدعنوانی کے کئی معاملات میں ملوث رہا جس سے مدھیہ پردیش میں تقریباً ایک کروڑ نوجوانوں کا مستقبل برباد ہو گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button