بھارت

احمد آباد: فلسطین کے حامی تماشائی نے پچ میں داخل ہوکر کوہلی کو گلے لگانے کی کوشش کی ٓ

free pales tineاحمد آباد:
بھارتی ریاست گجرات کے شہر آباد میں آج آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران فلسطین کے حامی ایک تماشائی نے پچ میں داخل ہو کر بھارتی بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی کو گلے لگانے کی کوشش کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تماشائی نے جو قمیض پہنی ہوئی تھی اس کے اگلے حصے پر ”فلسطین پر بمباری بند کرو“ جبکہ قمیض کی پشت پر ”آزاد فلسطین “لکھا ہوا تھا۔تماشائی نے ماسک بھی لگایا ہوا تھا جس پر فلسطینی پرچم بنا ہوا تھا۔
وہ بھاگ کر کوہلی کے پاس پہنچا اور اپنا بازو بلے باز کے کندھے کے گرد لٹکا دیا۔ کوہلی خو د کو تماشائی سے بچانے کو کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران سیکورٹی اہلکار پہنچ گئے اور تماشائی کو بچ سے باہر لے گئے ۔ بھارتی زرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا کہ بچ میں داخل ہونے والے اس تماشائی کو بعد ازاں پوچھ گچھ کیلئے چاند کھیڑا تھانے لے جا یا گیا۔تماشائی کانام جان بتایا جا رہا ہے جو آسٹریلیا کا رہائشی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button