بھارت

بھارت: اڑیسہ میں الگ کوشال ریاست کے مطالبے کے لئے ہڑتال

download (1)بھونیشور: بھارتی ریاست اڑیسہ کے گیارہ مغربی اضلاع میں علیحدہ کوشال ریاست کے قیام کے مطالبے کی حمایت میں آج ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہوکررہ گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کوشال راجیہ ملیتا کرجیانوشتن کمیٹی نے دی تھی اور مختلف سیاسی، سماجی اور ثقافتی تنظیموں نے اس کی حمایت کی تھی۔علاقے میں دکانیں، کاروباری اور تعلیمی ادارے بند رہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ہڑتال کے دوران گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی متاثر ہوئی کیونکہ مظاہرین نے کئی مقامات پر سڑکوں کو بلاک کر دیا۔پولیس نے بتایاکہ ہڑتال پرامن رہی اور اب تک کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ خطے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ تاہم مظاہرین نے رام پور اور ڈنگوری پلی کے علاقوں میں سڑکیںبند کردیں اوروہ بینر اٹھائے ہوئے نعرے لگا رہے تھے۔کوشال راجیہ ملیتا کرجیانوشتن کمیٹی کے چیئرمین پرمود مشرا نے کہا کہ ریاستی حکومت مغربی خطے کو نظر انداز کر رہی ہے اوراس کاواحد حل یہ ہے کہ کوشال خطے کو علیحدہ ریاست کا درجہ دیا جائے اور اس مطالبے پر زور دینے کے لیے ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button