بھارت

بی جے پی، کانگریس کی طرف سے محبوبہ مفتی کے بیان کی مذمت


سرینگر22 اگست (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس نے کشمیر کی صورتحال کا موازنہ افغانستان کے ساتھ کرنے پر پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بی جے پی کے صدر رویندر رینانے محبوبہ مفتی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی غلط فہمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ایک طاقتور ملک ہے اور ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی امریکی صدر جوبائیڈن نہیں ہیں جنہوں نے افغانستان سے انخلاءکیا۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی جموں و کشمیر میں اپنی ساکھ کھو چکی ہیں اور لوگوں نے اسے مسترد کر دیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان جے ویر شیر گل نے بھی محبوبہ مفتی کے بیان کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بیان انتہائی قابل مذمت اور اشتعال انگیز ہے۔ انہوں نے کہاکہ امن کا پرچار کرنے اورپالیسی معاملات پر حکومت کو بے نقاب کرنے کے بجائے اگر آپ کو سیاست کے لئے ایسٹیبلشمنٹ کوپر تشدد نتائج کی دھمکی دینے کی ضرورت پڑتی ہے تو آپ واضح طور پر غلط راہ پر گامزن ہیں۔  

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button