مقبوضہ کشمیر:فوجی کارروائیوں میں تعاون کیلئے خفیہ ایجنسیوں کے ماہرین تعینا ت
سرینگر19اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کے خلاف جاری بڑی فوجی کارروائی میں بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروںکی مدد کیلئے سینٹرل ریزرو پولیس فورس،این آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو سمیت دیگرپیراملٹری فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے ماہرین کو تعینات کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے اعلیٰ عہدیدار اور انٹیلی جنس ماہرین وادی کشمیرمیں فوجی کارروائیوں میں مدد کیلئے مقبوضہ علاقے میں تعینات موجود ہیں۔ نیشنل سیکورٹی گارڈزکے نام نہاد انسداد دہشت گردی کے ماہرین بھی کارروائیوں میں بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی مدد کیلئے وادی پہنچ گئے ہیں۔
ادھر بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج مکوند نروانے پیر پنجال کے پہاڑی سلسلے کے گھنے جنگلات میں فوجی کارروائی کا جائزہ لینے جموں پہنچے ہیں ۔ یہ فوجی کارروائی آج مسلسل 9 ویں روز بھی جاری ہے ۔