مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:مظاہرین پر بھارتی فوجیوں کی طرف سے طاقت کاوحشیانہ استعمال

سرینگر16مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج سرینگر میں پر امن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے علاقے نوگام میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نوجوانوں کے قتل کے خلاف احتجاج کیلئے لوگ سڑکوں پر نکل آئے ۔ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے ۔ مظاہرین نے اس موقع پر بھارت کے غیر قانونی تسلط اور ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور ”ہم کیا چاہتے آزادی اور گوانڈیا گو بیک ”کے نعرے بلند کئے ۔قابض انتظامیہ نے فوجیوں کی طرف سے نوجوانوں کے قتل اور مظالم کے خلاف لوگوں کے احتجاج پر علاقے میں سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں اور انہیں ہراساں کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button