بھارت

چندی گڑھ پریس کلب کی طرف سے صحافیوں کے ٹوئٹر اکائونٹس کی معطلی کی مذمت

images (7)چنڈی گڑھ29 مارچ(کے ایم ایس)
بھارت میں چنڈی گڑھ پریس کلب نے مودی کی ہندوتوا حکومت کی طرف سے ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والے صحافیوں، مبصرین اور میڈیا تنظیموں خصوصا بی بی سی پنجابی نیوز سروس کے ٹوئٹر اکائونٹس کی معطلی کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چنڈی گڑھ پریس کلب کے صدر سوربھ دگل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں مودی حکومت کی درخواست پر ٹوئٹر انتظامیہ نے متعدد صحافیوں ، مبصرین اور میڈیاتنظیموں کے اکائونٹس کو بلاک کیا ہے۔انہوں نے گزشتہ روز برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی پنجابی نیوز سروس کے ٹوئٹر اکائونٹ کو بلاک کئے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے اسے بھارت میں آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر ایک حملہ قراردیا۔ سوربھ دگل نے صحافیوں اور میڈیا گروپوں کے ٹوئٹر اکائونٹس کی فوری بحالی اور سرکاری اداروں کی طرف سے صحافیوںکو ہراساں کرنے کا سلسلہ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button