بھارتمظاہرے

بھارتی حکام کی بے حسی کے خلاف راجوری میں لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ

page8-5-1جموں:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میںپل نہ ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کو درپیش مشکلات کے حوالے سے بھارتی حکام کی بے حسی کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سماجی کارکن ہیما کانت شرما اور نظام میر کی قیادت میں مظاہرین نے بدالہ منگ پل پر تعمیراتی کام روکنے پر حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔راجوری-جموں ہائی وے کو پنج پیر علاقے سے ملانے والا منصوبہ پانچ سال سے تعطل کا شکار ہے جس سے مقامی لوگ مایوسی کا شکار ہیں۔ہیما کانت شرما اور نظام میر نے بڑھتے ہوئے ٹریفک جام اور طویل راستوں سمیت لوگوں کو درپیش مشکلات کواجاگرکیا۔ مظاہرین نے حکام کو خبردارکیا کہ اگر تعمیراتی کام فوری طور پر دوبارہ شروع نہ کیا گیا تو وہ جموں پونچھ ہائی وے کی ناکہ بندی سمیت احتجاجی مظاہروں میں شدت لائیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button