بھارت
آسام میں ایک شخص کو زندہ جلا دیا گیا
گوہاٹی 10 جولائی، (کے ایم ایس) بھارتی ریاست آسام کے ایک گاﺅں میں ایک شخص کو جرگے کے فیصلے کے نتیجے میں زندہ جلا دیا گیا۔
ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ پولیس ایم داس نے ذرائع ابلاغ کو بتایاکہ ہمیں یہ اطلاع ملی کہ عوامی جرگے میں قتل کا مجرم ثابت ہونے کے بعد اسے زندہ جلا دیا گیا اور بعد میں اس کی لاش کو دفن کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ لاش برآمد کر لی گئی ہے اور چند لوگوں کو حراست میں لیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا تھا اور مقتول کی شناخت رنجیت بوردولوئی کے طور پر ہوئی ہے جو بور لالنگ گاوں کا رہائشی تھا۔پولیس کے مطابق اس شخص کو علاقے میں ایک خاتون کے قتل کے الزام میں مبینہ طور پر جلایا گیا تھا۔