خراج عقیدت

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں کا ڈاکٹر گورو کوخراج عقیدت

سرینگر01 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت رہنماو¿ں نے معروف کشمیری معالج ڈاکٹر عبدالاحد گورو کو ان کی شہادت کی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں غلام محمد خان سوپوری، سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، جاوید احمد میر، فردوس احمد شاہ، زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ، فریدہ بہن جی، خادم حسین، سید سبط شبیر قمی، ڈاکٹر مسرت حسین اور محمد عاقب نے سرینگر اور جموں میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالاحد گورو نامور ہارٹ سرجن ہونے کے باوجود جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے بینر تلے تحریک آزادی میں شامل ہوئے اور کشمیر کاز کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ڈاکٹر عبدالاحد گرو جیسے شہیدوں کے مقروض ہیں جنہوں نے کشمیریوں کے مستقبل کے لیے اپنا آج قربان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی عظیم دانشوروں، علمائے کرام، سماجی رہنماو¿ں، اساتذہ، وکلاءاور دیگر نامور شخصیات کے خون سے سچی ہوئی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے کہا کہ ڈاکٹر گرو پہلے کشمیری مسلمان تھے جنہوں نے مقبوضہ کشمیر میں اوپن ہارٹ سرجری کا آغاز کیااور علاقے کی طبی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا۔ انہوں نے کہا کہ صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کو ایک اعلیٰ درجے کا مرکزصحت بنانے کے لیے ان کی کوششوں سے ہر ایک واقف ہے۔
انہوں کہا کہ ڈاکٹر گورو نے ایک خوشحال زندگی اور اعلیٰ حیثیت و مرتبے کو ایک طرف رکھ کو تحریک آزادی کے پر خار راستے کا انتخاب کیا اور بالآخر شہادت کا عظیم مرتبہ پالیا۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر گورو کو بھارتی مسلح ایجنٹوںنے 1993 میں آج ہی کے دن اغوا کے بعد گولیاں مار کر شہید کر دیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button