سمینار

کشمیری اور پاکستانی لازوال رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، مقررین سمینار

b6015dc8-1947-441a-a9f2-657e0c9e4fbbمظفرآباد یکم اپریل ( کے ایم ایس )آزاد جموں و کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن وترقی کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگریز قراردیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اس دیرینہ تنازے کے حل میں واحد رکاوٹ ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت رہنما تنویر الاسلام نے ” پاک کشمیر رشتے اور بھارتی عزائم ” کے عنوان سے سیمینار سے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیری عوام غیر قانونی بھارتی قبضے سے اپنی آزادی کی تاریخی جدوجہد کوہر گز ترک نہیں کریں گے۔انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام کے عزم و ہمت کو توڑنے میں ناکامی کے بعد اب بھارت پاکستان کے ساتھ ان کی دلی وابستگی اور نظریاتی تعلق کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن مقبوضہ جموںو کشمیر کے باشعور عوام بھارت کی اس کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔تنویر الاسلام نے کہا کہ کشمیری پاکستان کو اپنا محسن اور وکیل سمجھتے ہیں اور وہ حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں اپنی بھر پور سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت پر اسکے مشکور ہیں۔
سمینار سے پاک کشمیر سالیڈیرٹی کونسل کے صدر اور معروف کالم نگار سید عارف بہار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی عظیم قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی اور وہ غیر قانونی بھارتی قبضے سے ایک روز آزادی حاصل کر لیں گے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری اور پاکستانی لازوال رشتوںمیں جڑے ہوئے ہیں اور بھارتی سازشیں ان رشتوں کو ہرگز ختم نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموںوکشمیر میںمسلمانوں کی اکثریت اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے ۔سید عارف بہار نے کہا کہ بھارت کے منفی عزائم کی فہرست بہت طویل ہے جنہیں ناکام بنانے کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان اس حوالے سے اپنی سفارتی کوششوں میں تیزی لائے۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما گلزار فاطمہ نے کہا کہ کشمیری اور پاکستانی عوام یک جان و دو قالب ہیں اور یہ بات بھار ت کو کھٹک رہی ہے وہ اس تعلق کو کمزور کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا بے تحاشا استعمال کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام کو پاکستان سے دور کرنے کی اس منظم بھارتی مہم کو ناکام بنانا ہر کشمیری کا فرض ہے۔
سیمینار سے پروفیسر شاہد حسن میر ، لبریشن فرنٹ کے رہنما شیخ ناظم الدین اور نوجوان رہنما طاہر آ کاش لون نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button