سمینار

بھارت 5اگست 2019کے غیر قانونی، یکطرفہ اقدامات واپس لے : مقررین سیمینار

انقرہ26جولائی(کے ایم ایس) انقرہ میں”یوم استحصال کشمیر”کے سلسلے میں ”کشمیر قانونی پہلوئوں کے ساتھ ،ماضی سے حال تک”کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ترکیہ میں پاکستان کے سفیر سجاد قاضی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تنازعہ کشمیر کے بارے میں اصولی موقف اپنانے پر ترک عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی حمایت اور یکجہتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں مظلوم عوام کے لیے باعث تقویت اور ان کے حق خودارادیت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔سفیر نے کہا کہ نہ تو 75سال سے جاری غیر قانونی بھارتی قبضہ اور نہ ہی قابض بھارتی فورسز کی بربریت حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں مصروف کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو کمزور کرنے میں کامیاب ہو سکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو 5اگست 2019کے اپنے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لینا چاہیے، مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنا غیر انسانی فوجی محاصرہ ختم کرنا چاہیے اور مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے اپنے غیر قانونی اقدامات کو روکنا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button