سمیناریوم یکجہتی کشمیر

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے کشمیریوں کوان کاحق دیناناگزیر ہے

WhatsApp Image 2024-02-06 at 7.26.21 PMمظفرآباد06فروری: تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز رہنما اور جموںو کشمیر پیس اینڈ جسٹس آرگنائزیشن کے سربراہ تنویر الاسلام نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو درپیش مشکلات کی طرف فوری توجہ دے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تنویر الاسلام نے مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں جموں وکشمیر پیس اینڈ جسٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام ”کشمیر یکجہتی سمپوزیم” سے خطاب کرتے ہوئے مظلوم کشمیر ی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستان کی حکومت،عوام اور دنیا بھر کے امن پسند افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانا کشمیر کاز کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتاہے۔تنویر الاسلام نے یوم یکجہتی کشمیر کو کشمیری عوام کے لئے انصاف اور امن کی آوازوں کو متحد کرنے کا عالمی پلیٹ فارم قرار دیا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زوردیاکہ وہ انسانی حقوق کی پامالیوںکے خلاف اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے ساتھ کھڑی ہو۔تنویر الاسلام نے دنیا بھر کے بڑے دارالحکومتوں میں مقیم بااثر کشمیریوں پر زوردیا کہ وہ عالمی سطح پر مظلوم کشمیریوں کی آواز کو موثر طریقے سے بلند کرنے کے لیے اپنا اہم کرداراداکریں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے حصول کے لیے کشمیریوں کو ان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا ناقابل تنسیخ حق دیناناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کا منصفانہ حل نہ صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرے گا بلکہ پورے خطے میں استحکام اور خوشحالی کو فروغ دے گا۔سمپوزیم کے اختتام پر کشمیریوں کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھنے اوراظہار یکجہتی کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ اداکیاگیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button