بھارت

بھارت میں جمہوریت زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے اور ادارے غلام بن چکے ہیں : نوجوت سدھو

پٹیالہ 02اپریل(کے ایم ایس) بھارتی پنجاب میں کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے پٹیالہ سنٹرل جیل سے رہائی کے فوراً بعدنریندر مودی اور پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ریاست پنجاب میں صدر راج نافذ کرنے کی سازش رچائی جا رہی ہے۔
نوجوت سنگھ سدھو نے جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ان کی سیکیورٹی مکمل طور پر واپس لینے کے باوجود انہیں کوئی پرواہ نہیں ہے۔سدھونے جنہوں نے گزشتہ سال 20مئی کو عدالت میں خودسپردگی کے بعد 1988کے سڑک حادثے کے کیس میں تقریبا 10ماہ جیل میں گزارے، کہا کہ ملک میں جمہوریت زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے اور ادارے غلام بن چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج بھارت میں جمہوریت جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب اس ملک کی ڈھال ہے اور اس ڈھال کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سدھو نے کہاکہ پنجاب میں صدر راج لگانے کی سازش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھگونت مان کی حکومت اتنی گر گئی ہے کہ انہوں نے میری رہائی میں چھ گھنٹے سے زیادہ تاخیر کی جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ میرے حامی اور صحافی میری رہائی سے پہلے وہاں سے چلے جائیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button