بھارت

ممتا بنر جی نے بی جے پی کی جیت کو ”مشینری مینڈیٹ“ قرار دیا

کولکتہ12 مارچ (کے ایم ایس) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اس دعوے کہ چار ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل ملک کے موڈ کا اشارہ ہے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی دن میں خواب دیکھنا بند کرے۔
ممتا بنرجی نے کولکتہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی جیت ہر گز ایک مقبول مینڈیٹ نہیں ہے بلکہ اس میں حکومتی مشینری ،مرکزی فورسز اور ایجنسیوں کی مدد شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے حکومتی مشینری ، مرکزی قوتوں اور ایجنسیوں کے استعمال سے کچھ ریاستیں جیتی ہیں جس پر وہ شادیانے بجا رہی ہے۔انہوں نے تمام الیٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایم) کے فرانزک ٹیسٹ کا مطالبہ کیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ وہی مشینیں ہیں جن کا استعمال لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے کیا گیا یا پھر صرف گنتی کے لیے لائی گئیں.

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button