بھارت

تاجر، کسان اورمزدور یونینیوں کابدھ کو نئی دہلی میں احتجاج کرنے کا اعلان

 

نئی دہلی03اپریل(کے ایم ایس) بھارت میں بی جے پی کی زیر قیادت موجودہ ہندوتوا نظام کے تحت بڑھتی ہوئی بے روزگاری، مہنگائی، نفرت اور تقسیم کے خلاف متعدد تجارتی، کسان اور مزدور یونینوں نے بدھ کو جنتر منتر نئی دہلی پر احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیاہے
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ) نے ایک بیان میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی طرف سے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ غریب مہنگائی اور بھاری ٹیکسوں کے نیچے کچلا جا رہا ہے۔احتجاج کا مقصد بی جے پی حکومت کو اس کے وہ وعدے یاد دلانا ہے جو اس نے غریبوں کے ساتھ کیے تھے۔بیان میں کہاگیاہے کہ کھانے پینے کی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگا دیا گیا ہے، گھریلو گیس پر سبسڈی ختم گئی ہے، غریبوں کے لیے بننے والی سکیمیں بند کر دی گئی ہیں، بزرگوں اور مریضوں کو سہولیات سے محروم کر دیا گیا اور ٹیکسوں کی چھوٹ ختم کردی گئی ہے۔ یہ آج کی حکومت کی تصویر ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ سی پی آئی (ایم)نے کہاکہ بی جے پی حکومت کی طرف سے غریب اور عام لوگوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف احتجاج کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔سی پی آئی-ایم لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے کہاکہ ہم ناانصافی کے خلاف احتجاج کرنے اور بی جے پی حکومت کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے کے لیے 5اپریل کو دہلی جائیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button