مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بی جے پی کا غیر کشمیری ہندوئوں کو ہتھیاروں سے مسلح کرنے کا مطالبہ

سرینگر20اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شہریوں کے قتل کے واقعات کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے مودی حکومت سے مقبوضہ علاقے میں غیر کشمیری ہندوئوں کوبھی دیہات دفاع کمیٹیوں کی طرح ہتھیاردینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ اپنا دفاع کر سکیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں غیر مقامی مزدوروں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ غیر کشمیریوں کے قتل کے ان واقعات میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں جو کشمیریوں کی جاری جدوجہدآزادی کو بدنام کرنا چاہتی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ بھارتی ریاست بہار میں بی جے پی کے رکن اسمبلی گیانندرا سنگھ گیانو کامقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیری ہندوئوںک و جدید ہتھیاروں سے مسلح کرنے کے مطالبے کا مقصد مقامی مسلمانوں کے خلاف مودی حکومت کے مذموم عزائم کو آگے بڑھانا ہے ۔ دیہات دفاع کمیٹیوں کے نام پر ہندو انتہا پسندوں کو ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت دی گئی ہے اور وہ مقبوضہ علاقے میں مقامی مسلمانوں کے خلاف مودی حکومت کے مذموم عزائم کو انجام دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مکمل مایوسی اور بوکھلاہٹ کے پیش نظر بھارت کشمیریوں کی حق پر مبنی آزادی کی تحریک کو بدنام کرنے کیلئے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں شہریوں کو قتل کررہا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button