مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر :بھارتی فوجیوں نے 4کشمیری نوجوان شہید کردیے
سرینگر 19جون(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج کپواڑہ اور کولگام کے اضلاع میں چارکشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے دو نوجوان کو کپواڑہ کے علاقے لولاب جبکہ دیگردو کولگام کے علاقے ایچ ڈی پورہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک دونوں علاقوں میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔