مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی کی کشمیر پالیسی شہنشاہ کے نئے لباس کی مانند ہے: پی ڈی پی

سرینگر09اپریل(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی کشمیر پالیسی اور ”نیا کشمیر” بیانیہ شہنشاہ کے نئے لباس کی مانند ہے کہ عدلیہ اور سول سوسائٹی کے پاس اس کی تعریف کرنے کے سواکوئی چارہ نہیں۔
پی ڈی پی نے اپنے ماہانہ نیوز لیٹر میں کہاکہ بی جے پی کے ”نئے کشمیر”میں کرن پٹیل جیسا ایک فراڈیاسیکورٹی اہلکاروں کی حفاظت میں وادی کا دورہ کرتا ہے جبکہ صحافی آصف سلطان کو اپنا کام کرنے پر جیل بھیج دیا جاتا ہے۔کرن پٹیل کو بھارتی پولیس نے گزشتہ ماہ خودکوبھارتی حکومت کا ایڈیشنل سیکرٹری ظاہر کرنے اوردیگر فوائد کے علاوہ سکیورٹی کور سے لطف اندوز ہونے پر سرینگر کے ایک فائیو سٹار ہوٹل سے گرفتار کیا تھا۔بیان میں کہاگیاہے کہ نیا کشمیر اور بی جے پی کی کشمیر پالیسی شہنشاہ کے نئے کپڑوں کی مانندہے ،پریس، عدلیہ اور سول سوسائٹی کے پاس اس کی تعریف کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے جبکہ کشمیری سب کچھ اچھی طرح دیکھ سکتے ہیں کہ شہنشاہ برہنہ ہے۔ نیوز لیٹر میں کہاگیاہے کہ کیا یہ واقعی حیران کن ہے کہ کرن پٹیل جیسے لوگ ایسے وقت میں انتظامیہ کو چکمہ دیتے ہیں جب کشمیریوں کو اسٹیبلشمنٹ مخالف ٹویٹس جیسی فضول چیزپر جیل میں بند کیا جاتا ہے؟ ایک اور کشمیری صحافی عرفان معراج کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلاگیا ہے جو اس کی تازہ مثال ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button