مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: ضلع اسلام آباد کا17سالہ نوجوان لاپتہ ہوگیا

سرینگر27ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد سے ایک 17سالہ نوجوان لاپتہ ہو گیا ہے۔
ضلع کے علاقے بجبہاڑہ کا رہائشی اویس گلزار 21ستمبر سے لاپتہ ہے۔ ان کے اہل خانہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اویس 17 ستمبر کو کسی کام سے سرینگر کے لیے گھر سے نکلا۔ کچھ دنوں تک ہم ان سے رابطے میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ 21ستمبر سے ان کا فون مسلسل بند ہے۔نوجوان کے اہل خانہ نے متعلقہ تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے اور عوام سے اس کا پتہ لگانے میں مدد کی اپیل بھی کی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 33سال کے دوران 8ہزار سے زائد کشمیری بھارتی فوج اور پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد دوران حراست لاپتہ ہو چکے ہیں۔ اویس کے لواحقین کو خدشہ ہے کہ اس کا بھی یہی انجام ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button