کشمیری تارکین وطن

امن واک لندن میں بھارتی مشن کے سامنے اختتام پذیر

برمنگھم12 اپریل(کے ایم ایس) حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے برطانیہ میں ایک بین الاقوامی واکر نے طویل امن واک کی جو گزشتہ روزلندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔
تحریک کشمیر برطانیہ نے لندن میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کھرل زادہ کسرت رائے نے جو کہ ایک بین الاقوامی والکر ہیں، مانچسٹر سے اپنی کشمیر امن واک کا آغاز کیااور لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ختم کی۔ انہوں نے پیدل 350کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔تحریک کشمیر برطانیہ نے برطانیہ کے مختلف شہروں میں رائے کے اعزاز میں استقبالیہ تقریبات منعقد کیں۔ واک کے دوران برمنگھم کے کشمیر ہائوس میں تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے رائے کا استقبال کیا اور کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے تعاون کو سراہا۔فہیم کیانی نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات تحریک آزادی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم کشمیریوں اور ہمارے دوستوں کو ایسے اقدامات کی حمایت کرنی چاہیے۔فہیم کیانی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جموں و کشمیر پربھارت کے غیر قانونی قبضے کو ختم کرنے کا طریقہ پرامن ہونا چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button