کشمیری تارکین وطن

کشمیری نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پرپرامن احتجاج کریں گے

ورجینیا:بیرون ملک مقیم کشمیری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس سے بھارتی مندوب کے خطاب کے موقع پر 28ستمبر کونیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پر پرامن احتجاج کریں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس سلسلے میں تیاری کے لئے امریکی ریاست ورجینیا کے علاقے سپرنگ فیلڈ میں ایک اجلاس منعقد کیاگیا۔احتجاجی مظاہرے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور علاقے میں بھارتی حکومت کے اقدامات کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے۔ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم کے زیر اہتمام ہونے والے اجلاس میں احتجاج کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شرکا ء کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات پر عالمی برادری کی خاموشی سے بھارت کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔اجلاس میں شریک ہرفرد کو کم از کم 10 افراد کو احتجاج میں لانے، مقامی مساجد کے ائمہ سے احتجاج کے بارے میں اعلانات کرنے کی درخواست، سردار شعیب ارشاد کو کوآرڈینیٹر نامزد کرنے اور واشنگٹن سے نیویارک تک کم از کم تین بسیں روانہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں ممتاز کشمیری رہنمائوں نے شرکت کی جن میں ڈاکٹرجی این میر، ڈاکٹر غلام نبی فائی اور سردار زبیر خان شامل ہیں۔احتجاج کا مقصد کشمیر کی صورتحال کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے زور دینا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button